وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چینی کمپنی کے صدر کی ملاقات،آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان اور چین کے تعلقات ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:57

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چینی کمپنی کے صدر کی ملاقات،آٹو سیکٹر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعرات کو یہاں چینی کمپنی کے صدروینگ تائو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی کمپنی نے پنجاب میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی کمپنی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیںاورچین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیو ںپر پہنچا دیا ہے۔

انہو ںنے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پنجاب حکومت اس ضمن میں ہرممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ چینی کمپنی کے صدر وینگ تائو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول موجود ہے او رہم یہاں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی پنجاب میں گاڑیاں بنانے کا پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔