اسلام آباد، تھانہ سیکرٹیریٹ اور سبزی منڈی کی حدود سے 2جواں سالہ لڑکیوں کا اغوا ء

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹیریٹ اور سبزی منڈی کی حدود سے 2جواں سالہ لڑکیوں کو اغوا ء کر لیا گیا۔ پولیس تاحال لڑکی کو بازایاب کرانے میں ناکام ہو کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹیریٹ میں مدعی مدثر جہانگیر نے درخواست دی کہ چند نامعلوم افراد نے یونیورسٹی پارک اتاترک روڈ سے اس کی بہن نہار اقصیٰ کو اغوا ء کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔تھانہ سبزی منڈی میں صوبیدار ریٹائرڈ محمد لطیف نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی سحرش لطیف اسلامیہ یونیورسٹی گئی لیکن واپس نہیں آئی اسے شک ہے کہ اسکی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغوا ء کر لیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :