لاہور،گذشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے 695ٹرامہ متاثرین بشمول 537مرد اور 158خواتین کو ریسکیو کیا گیا

فیصد ٹریفک حادثات کے متاثرین بھی شامل

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے 695ٹرامہ متاثرین بشمول 537مرد اور 158خواتین کو ریسکیو کیا گیا جن میں 72فیصد ٹریفک حادثات کے متاثرین بھی شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق، 83.13فیصد متاثرین موٹر بائیک استعمال کررہے تھے ، 4.56فیصد کاریں، 3.17فیصد رکشہ، 3.37فیصد پیدل چلنے والے، 1.39فیصد ویگنیں، 3.17فیصد بسیں، 0.60ٹرک اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، 90.22فیصد متاثرین ٹریفک حادثات کے موقع پر ہوش میں پائے گئے، 8.20فیصد افراد نیم بے ہوش، 1.29فیصد متاثرین مکمل بے ہوش، جبکہ 0.29فیصد افراد کی اموات واقع ہوگئی۔ اسی طرح، 27.63فیصد متاثرین رگڑ کی وجہ سے زخمی ہوئے، 20.86فیصد افراد شدید زخمی، 14.96فیصد افراد کو شدید چوٹیں، 12.09فیصد سنگل فریکچر، اور دیگر متاثرین جوڑوں، متعدد زخموں، ریڑھ کی ہڈی، سر، چھاتی اور دیگر اقسام کی انجریز کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

متاثرین کے پیشہ کے حساب سے، 22.45فیصد طالبعلم، 30.22فیصد متاثرین مزدور، 14.96فیصد گھریلو خواتین، 10.50فیصد نجی ملازمین، 2.88فیصد سرکاری ملازمین، اور دیگر کاروباری حضرات شامل ہیں۔ اسی طرح متاثرین کی تعلیم کے حوالے سے دیکھا جائے تو 29.64فیصد غیر تعلیم یافتہ، 29.6فیصد پرائمری کلاس، 25.32فیصد متاثرین نے میٹرک، 11.51فیصد نے سیکنڈری ایجوکیشن ، 4.03فیصد گریجویٹ اور 0.43فیصد متاثرین کی تعلیم ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

ٹرامہ رجسٹری فارم کے اعداد و شمار کے مطابق، 62.30فیصد متاثرین کی ماہانہ آمدنی15 ہزار سے کم، 35.68فیصد 15 ہزار سی30 ہزار کے درمیان، 2.01افراد 31ہزار سے 70ہزار تک کماتے تھے۔کل 695ٹرامہ متاثرین کی رائے کے مطابق 74.63فیصد ایمرجنسی متاثرین نے ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہترین جبکہ 25.37فیصد افراد نے اچھا قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :