سر کار ی اداروں میں اب چور دروازے سے بھر تیاں نہیں ہو نگی ، جب تک اہل اور تجر بہ کا ر افراد کو ملازمتیں نہیں دی جا تیں تب تک ادارے مستحکم اور مضبو ط نہیں ہو نگے ،گلگت بلتستان کے نو جوان ہما را قیمتی سرما یہ ہیں

صو با ئی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) صو با ئی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ سر کار ی اداروں میں اب چور دروازے سے بھر تیاں نہیں ہو نگیی ، جب تک اہل اور تجر بہ کا ر افراد کو ملازمتیں نہیں دی جا تی تب تک ادارے مستحکم اور مضبو ط نہیں ہو نگے ،گلگت بلتستان کے نو جوان ہما را قیمتی سرما یہ ہیں ، ما ضی میں نو جوانوں کی تعلیم و تر بیت کے حو الے سے کو تاہی بر تی گئیں اب ہماری کوشش ہے کہ گراس روٹ لیول سے تعلیم کے شعبے کو مضبوط کیا جائے تاکہ آنے والی نئی پود کو ہم بہترین تعلیم و تربیت فراہم کر سکیں۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے مزید کہا کہ صو با ئی حکو مت معیاری تعلیم اور صحت کے بہتر ین سہو لیات فراہم کر نے کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صو با ئی حکومت نے الیکشن سے قبل عوام کیساتھ جو وعدے اور اعلا نات کیے تھے ان پر عمل ہو رہا ہے ۔بجلی کی لو ڈ شیدنگ میں پہلے سے کمی آ رہی ہے ۔ مخا لفین نا ن ایشو کو ایشو بنا کر دفن شدہ سیاست کو دوبا رہ شروع کر نے کی کوشش کررہے ہیں مگر گلگت بلتستان کے عوام نے جن کو ایک دفعہ رد کیا ہے انہیں دوبا رہ سیا ست کا موقع نہیں دینگے، کسی بھی ملک نے راتوں رات ترقی حاصل نہیں کی ہے بلکہ یہ ایک بتدریج مکمل ہونے والا ایک عمل ہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ ثابت قدمی سے جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے لیئے گذشتہ دنوں وفاقی ادارے پیٹاک کے گلگت میں واقع سنٹر کے زریعے تربیت کا پہلا اور اہم مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ رفتہ رفتہ دیگر اضلاع کے صحافی بھی ان کورسز سے مستفید ہوں۔

متعلقہ عنوان :