خیبر پختونخواہ کی ٹریفک پولیس نے سردی سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو دستانے فراہم کرنے شروع کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 دسمبر 2016 11:17

خیبر پختونخواہ کی ٹریفک پولیس نے سردی سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو دستانے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 دسمبر 2016ء) : خیبر پختونخواہ کی ٹریفک پولیس وارڈنز کے ذریعے تبدیلی لانے کے بعد اب شہریوں میں سردی سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے بھی مہم کا آغاز کر چکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی ٹریفک پولیس نے شردی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتانے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں میں دستانے اور ماسک بھی تقسیم کیے جس کے بعد شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سواروں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کے روکنے پر ہمیں لگا کہ چالان ہو گیا ہے لیکن انہوں نے ہمیں تحفہ دے دیا۔ ٹریفک وارڈن آفیسر کے مطابق محکمہ نے عوامی شعور اُجاگر رکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ جس کا مقصد موٹر سائیکل سواروں میں سردی سے بچاؤ اور موسمی بیماریوں سے بچنے کے لیے آگہی پیدا کرنا ہے۔ شہریوں نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز آئندہ مستقبل میں بھی شہریوں کا اسی طرح خیال رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :