وزیراعظم نے پمز ہسپتال کے لئے 18 سے 19 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے، ہسپتال میں توسیع کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 23 دسمبر 2016 12:32

وزیراعظم نے پمز ہسپتال کے لئے 18 سے 19 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ..
اسلام آباد ۔23دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں توسیع کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے‘ وزیراعظم نے ہسپتال کے لئے 18 سے 19 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نزہت صادق ‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 2004ء سے 2016ء کے دوران پمز کے مختلف حصوں میں ایک ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی مشینری اور سامان نصب کیا گیا۔

اس وقت ہسپتال میں ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کی مشینوں کی خریداری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ پولی کلینک ہسپتال میں زچہ بچہ سنٹر کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے بھی کام ہو رہا ہے۔ نرم ہسپتال کے لئے جدید سامان اور مشینری کی خریداری کے لئے سمری وزارت کیڈ کو بھجوائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :