اسلام آباد میں شجرکاری اور درختوں کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں‘ 2017ء میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعہ 23 دسمبر 2016 12:32

اسلام آباد میں شجرکاری اور درختوں کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات کئے ..
اسلام آباد ۔23دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں شجرکاری اور درختوں کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں‘ 2017ء میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ 2016-17ء میں مجموعی طور پر چھ لاکھ پودے لگانے کا پروگرام ہے۔ اب تک تین لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں‘ مزید پودے آئندہ سال لگائے جائیں گے تاکہ ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :