ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کے لواحقین کو جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کے لواحقین کو جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ لواحقین اور ملزمان کے درمیان شیشہ کی دیوار ہوتی ہے،لواحقین فون پر ملزمان سے بات کرتے ہیں آمنے سامنے بیٹھا کر ملاقات کا حکم دیا جائے جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے سیکورٹی خطرات کے پیش نظر ملاقات میں احتیاط کی جاتی ہو گی،عدالت نے جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔