ماہر امراض قلب ڈاکٹر عدنان گل کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی ایل آرایچ اور پروفیسرکے عہدے پر ترقی

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:23

پشاور۔23دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پشاور کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر عدنان گل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی اور پروفیسر آف کارڈ یالوجی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

اس امر کا باقاعدہ اعلان گزشتہ روزمحکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔ ڈاکٹر عدنان گل نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔موصوف گندھارا ہندکو بورڈ کے سینئر وائس چیئرمین بھی ہیں اورگندھاراہندکو بورڈ ، پاکستان کے ساتھ گزشتہ 20 سال سے وابستہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :