عدل و انصاف کی بروقت فراہمی اسلام کا حکم ہے، حکومت عدالتوں میں اصلاحات لائے ‘تاکہ غریب افراد کو بروقت انصاف فراہم ہو سکے۔ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا ہوگا‘ الحیدر فائونڈیشن کے چیئرمین طاہر حیدر کا بیان

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) عدل و انصاف کی بروقت فراہمی اسلام کا حکم ہے، حکومت عدالتوں میں اصلاحات لائے تاکہ غریب افراد کو بروقت انصاف فراہم ہو سکے۔ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار الحیدر فائونڈیشن کے چیئرمین طاہر حیدر نے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ آج غریب انسان کو انصاف کے حصول میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارے تھانوں کا نظام انتہائی پیچیدہ اور ناکارہ ہے۔

نیز عدالتی نظام میں تاحال 1857؁ء کے قوانین چل رہے ہیں جن کی وجہ سے ایک غریب انسان کو حصول انصاف میں ایک لمبے عرصے تک لڑائی لڑنی پڑتی ہے۔ غریب انسان کو انصاف کے حصول کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ داد، پردادا کا طلب کردہ انصاف اس کے پوتے، پڑپوتے حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ عدالتی نظام میں کئی خرابیاں ہیں جس میں نقصان صرف غریب انسان کو ہی ہوتاہے ، ہمارے معاشرے کا قانون صرف اور صرف غریب کے لئے ہے ، جبکہ بااثر اور طاقتور شخص قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے باوجود اس کی پکڑ میں نہیں آتا۔

یہ ہمارے ملک کا المیہ ہے جس کو دور کیے بغیر معاشرے میں ترقی کا حصول ناممکن ہے۔ غریب کو انصاف کے حصول میں مشکلات کی وجہ سے وہ غریب غلط ہاتھوں چڑھ کر جرائم کی دنیا بھی اختیار کر سکتا ہے اور ایسے افراد دہشت گردی کی راہ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ لہذا انصاف کے حصول کے لئے حکومت وقت کو فی الفور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :