(ن) لیگی حکومت وزیراعظم فاروق حیدراور سپیکرشاہ غلام قادرکی قیادت میں بہترین سمت میں رواں دواں ہے ‘عوام کو جلد دورس نتائج ملیں گے ،ْ مسلم لیگ نواز پختہ نظریات کی حامل جماعت ہے ،ْ انشاء اللہ مسئلہ کشمیر بھی مسلم لیگ نواز ہی حل کرے گی

مسلم لیگ نواز ضلع نیلم آف جرگی کے رہنماء ڈاکٹر جاوید اقبال کا بیان

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) مسلم لیگ نواز کی حکومت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان اور سپیکراسمبلی شاہ غلام قادرکی قیادت میں بہترین سمت میں رواں دواں ہے انشاء اللہ عوام کو جلد اس کے دورس نتائج ملیں گے ،ْ مسلم لیگ نواز پختہ نظریات کی حامل جماعت ہے ،ْ انشاء اللہ مسئلہ کشمیر بھی مسلم لیگ نواز ہی حل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پردلیرانہ موقف نوازشریف نے اپنایا ،ْ آج تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مسلم لیگ نوازتحریک آزادی کشمیر کے لئے جانداراداکررہی ہے مسئلہ کشمیر میاں پر نوازشریف اورراجہ فاروق حیدرخان کے کردار کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ْ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ نواز ضلع نیلم آف جرگی کے رہنماء ڈاکٹر جاوید اقبال نے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ،ْ اُن کاکہناتھاکہ دشمن آج کنٹرول لائن پرنہتے کشمیریوں پرگولہ باری کررہاہے ،ْ بھارت کا بزدلانہ اقدام جوہمیشہ جاری وساری رہا ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ْ بھارت جلد روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا ،ْ مسلم لیگ نوازمسئلہ کشمیرپردلیرانہ موقف رکھتی ہے ،ْ جسے آرپار کشمیری میاں نوازشریف اورراجہ فاروق حیدرخان کے کردارکوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔