ریگولیٹری اداروں کو رولز کے مطابق متعلقہ وزارتوں سے منسلک کیا گیا ہے‘ اس سے ان کی خودمختاری‘ آزادی‘ مالیاتی صورتحال اور امور کار متاثر نہیں ہوںگے

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:06

اسلام آباد ۔23دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ پانچ ریگولیٹری اداروں کو رولز کے مطابق متعلقہ وزارتوں سے منسلک کیا گیا ہے‘ اس سے ان کی خودمختاری‘ آزادی‘ مالیاتی صورتحال اور امور کار متاثر نہیں ہوںگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران نیپرا‘ اوگرا‘ فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ ‘ پی ٹی اے اور پیپرا کو ان کی متعلقہ وزارتوں سے منسلک کرنے سے متعلق فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ رولز کے عین مطابق کیا گیا ہے اور ان ریگولیٹری اداروں کو ان کی متعلقہ وزارتوں سے منسلک کیا گیا ہے اس سے ان کی کارکردگی ‘ انتظامی معاملات اور امور کار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا نہ ہی ان کی مالیاتی صورتحال متاثر ہوگی اور نہ ہی خودمختاری اور آزادی پر کوئی منفی اثر پڑے گا۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ اس حوالے سے میں اپنی رولنگ محفوظ رکھتا ہوں تاہم کچھ تحفظات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :