عراق، موصل میں کاربم دھماکوں میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک

موصل کے علاقے گوجالی میں واقع ایک پرہجوم بازار میں کار کے ذریعے 3 دھماکے کئے گئے،حکام

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:08

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کی مارکیٹ میں ہونے والے یکے بعد دیگرے 3 کار بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر موصل میں ہونے والے 3 بم دھماکوں میں اب تک 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

عراقی وزارت دفاع نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موصل کے علاقے گوجالی میں واقع ایک پرہجوم بازار میں کار کے ذریعے 3 دھماکے کئے گئے جن میں اب تک 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جن میں 15 عام شہری اور 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :