پرامن اور خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا‘قائداعظم کے افکار کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے‘تعلیمی اداروں میں قائد اعظم کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں‘طلبہ کوپارلیمنٹ کی اہمیت اور کام کے طریقہ کار کا ادراک ہونا چاہیے‘ معاشرے میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن احترام ملحوظ رکھا جائے‘طلبہ کو تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا قائداعظم یونیورسٹی میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:11

پرامن اور خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا‘قائداعظم کے افکار کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا،قائداعظم کے افکار کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے،تعلیمی اداروں میں قائداعظم کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں،طلبہ کوپارلیمنٹ کی اہمیت اور کام کے طریقہ کار کا ادراک ہونا چاہیے،معاشرے میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن احترام ملحوظ رکھا جائے،طلبہ کو تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وہ جمعہ کو قائداعظم یونیورسٹی میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم سے وابستہ لوگ اس یونیورسٹی میں آتے ہیں،طلبہ کو یوم قائد کی تقریبات مثالی انداز میں منانی چاہیں،تعلیمی اداروں میں قائداعظم کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں،جامعات قائداعظم کے افکار اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں،قائداعظم کے افکار کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے،پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی بنیاد پر قائم ہوا،پرامن اور خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزارت اطلاعات کے نوجوانوں کے ساتھ قریبی روابط ضروری ہیں،2013سے طلبہ کیلئے وزارت میں انٹرن شپ پروگرام شروع کیا،یونیورسٹی کے طلباء انٹرن شپ پروگرام سے استفاہ کرسکتے ہیں،طلبہ کو پارلیمنٹ کی اہمیت اور کام کے طریقہ کار کا ادراک ہونا چاہیے،معاشرے میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن احترام ملحوظ رکھا جائے،طلبہ کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ قائداعظم ہم میں آج بھی زندہ ہیں،قائد کے حوالے سے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے،طلبہ ان مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں