پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی تازہ تصنیف کی تعارفی تقریب پرسوں ہوگی

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) انجمن تاریخ وآثار شناسی پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے نامور مورخ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی تازہ تصنیف ’’ورکس آف قائداعظم محمد علی جناح‘‘ کی تعارفی تقریب پرسوں اتوار کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

سینٹ میں قائد ایوان اور پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق مہمان خصوصی ہونگے ۔ معروف دانشور اور سکالرز صاحب کتاب کی شخصیت پر روشنی ڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :