سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) جی ٹی روڈ پر سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سبزی منڈی ہری پور کے قریب ایڈمور پمپ کے ساتھ تیز رفتار ٹرک نمبر جے ٹی 4130 نے مخالف سمت سے آنے والی کیری سوزوکی نمبر ای1137 کو ٹکر مار دی جس سے کیری سوزوکی میں سوار عاطف ولد عبدالمعز جاں بحق جبکہ شعیب ولد عبدالرحمن شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ آئی اور ٹرک ڈرائیور عرفان کو گرفتار کر لیا۔ جاں بحق اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔