تھانہ مصری بانڈہ پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی راہزن ڈکیت گروہ گرفتار‘ چھینی رقم اور اسلحہ برآمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:48

پشاور۔23دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) تھانہ مصری بانڈہ نوشہرہ میںپولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر لوگوں کو لوٹنے وا لے بین الصوبائی راہزن،ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم،موبائل ،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔گرفتار راہزن،ڈکیت گروہ نوشہرہ پولیس کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا دیگر اضلاع کو بھی کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ۔

ایس پی انوسٹی گیشن نوشہر جہانزیب خان نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راج محمد ولدقاسم جان سکنہ نوے نہر خورشید آباد جہانگیرہ نے تھانہ مصری بانڈہ کو زخمی حالت میں رپورٹ کی کہ میں کام کے سلسلے میں میاں عیسی گیا ہوا تھا واپسی پر موٹر سائیکل پر آرہا تھاکہ جیسے ہی نزد راستہ پل واقع اراضی جہانزیب امرود باغ پہنچا پہلے سے تاک میں موجود3افراد بامسلح نے ہم پر فائرنگ شروع کی جس سے میں بائیں پاوں پر لگ کر زخمی ہواکر موٹر سائیکل سے گر پڑا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے مجھ سے موبائل ،بٹوا جس میں نقد رقم30ہزار،کاغذات تھے چھین کر لے گئے۔ڈی پی او نے ایس پی کی سربراہی میں ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل عدنان اعظم خان ،ایس ایچ اوانسپکٹر نہار علی خان ،OIIیاسر خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیں۔تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر استوار ء تفتیش سے ملزمان تک رسائی کرکے عثمان ولدامیر غواث سکنہ جہانگیرہ چنگڑ آباد ،نورالانور ولد حضرت عمر سکنہ جلبی محلہ اعوان کو گرفتار کیا گیا ۔جن کے قبضہ سے چھینی گئی رقم میں سے 16630روپے برآمد کئے گئے ۔واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا ۔جبکہ ایک ملزم صالح ولد جان محمد سکنہ جلبی کی گرفتاری جلد متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :