وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نو منتخب میئر سردارمحمد نسیم کی ملاقات

ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور کو بہترین کارکردگی پر وزیر داخلہ کی جانب سے 2016ء کے بہترین افسر کا ایوارڈ دیا گیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نو منتخب میئر سردارمحمد نسیم نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نومنتخب میئر سے راولپنڈی شہر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوںنے نو منتخب میئر کو مبارکباد بھی دی۔ دریں اثناء وزیر داخلہ نے ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور کو سال 2016ء میں ان کی بہترین کارکردگی پر 2016ء کے بہترین افسر کا ایوارڈ دیا۔