30، دسمبر 2016ء کا دن مہاجر اور حق پرست عوام کے اتحاد کا دن ثابت ہوگا،ڈاکٹر فاروق ستار

آج بھی اپنے نظرئیے حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کاربن ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی و رکن رابطہ کمیٹی سید فیصل سبزواری دسمبر کا جلسہ ثابت کردیگا کہ عوام آج بھی ایم کیو ایم (پاکستان) کے ساتھ ہے، رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو ایم کیو ایم (پاکستان) کے تحت پی آئی بی میں منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس کے شرکاء سے مقررین کا خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ (پاکستان) کے زیر اہتمام 23 دسمبر بروز جمعہ شام 5بجے ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز پیر الٰہی بخش کالونی میں تنظیمی ذمہ داران کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی کے کنونیر فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج فرقان اطیب و اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی، حق پرست بلدیاتی بلدیاتی نمائندگان، مرکزی شعبہ جات کے اراکین، ٹاؤن اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ آج کے اجلاس میں شرکاء کا جو ش وخروش دیکھ کر یہ دعویٰ کیا جاسکتا ہے کہ ہم آزمائش کے وقت میں ہمیشہ طاقت و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے دنیا کو حیران کر تے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپریل 2015ء میں NA-246 کے انتخابات میں ہم نے جس طرح ریکارڈ قائم کئے تھے اسی طرح 30دسمبر کو بھی ریکارڈ قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 30، دسمبر 2016ء کا دن مہاجر اور حق پرست عوام کے اتحاد کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوشگوار حیرت دیتے رہیں گے 30 دسمبر کو جلسہ کرئینگے اور انشاء اللہ 2018ء میں سندھ کا وزیر اعلیٰ منتخب کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نظم و ضبط ہی ہماری کامیابی ہے اگر کسی کے پاس جذبہ ہے تو وہ صرف ایم کیو ایم کے پا س ہے جو مشکل سے مشکل حا لا ت کا سامنا کر تی آئی ہے اور کر تی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عزت کے ساتھ جئیں گے اور عزت کے ساتھ مریں گے کوئی ہمیں تیسرے درجے کا شہری نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 30دسمبر کا جلسہ اپنی مد د آپ کے تحت کر یں گے جس میں 1986ء والا جذبہ دکھائیں گے۔ کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنان و حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ 30 دسمبر کو نشترپارک میں ہونے والے جلسے میں اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) آج بھی اپنے نظرئیے حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کاربن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظامِ ظلم کیخلاف متحد ہ قومی موومنٹ (پاکستان) متحد ہیں اور اس کے خلا ف جدوجہد کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈوں سے ایم کیو ایم پر کوئی اثر نہیں پڑئیگا 30دسمبر کو بھرپور عوامی طاقت کا مظاہر ہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے حیدرآباد میں میئر کراچی کا تاریخی استقبال کرکے ہماری مقبولیت ثابت کردی ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہونے کہا کہ 30 دسمبر کا جلسہ ثابت کردے گا کہ عوام آج بھی ایم کیو ایم (پاکستان) کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم آج بھی ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انچارج سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل فرقان اطیب نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے اہل خانہ ، دوست و احباب کے ہمراہ 30 دسمبر کے جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔