الائیڈ ہسپتال میں 10 مریضوں کو آنکھوں میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کے بعد بینائی مل گئی۔ڈاکٹر سلطان

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) الائیڈ ہسپتال کے شعبہ امراض چشم میں آٹھویں سیشن کے دوران کامیابی سے 10 مریضوں کی آنکھوں میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کے بعد انہیں بینائی حاصل ہوگئی ہے۔شعبہ امراض چشم میں منعقدہ کانفرنس میں ریجن بھر سے چالیس سے زائد ایپتھامالوجٹس نے شرکت کی۔ میڈیکل کالج لاہور سے پروفیسر خالد اور پروفیسر ضیاء الدین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

انچارج شعبہ امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان نے لائلپور آئی ٹرسٹ کے قیام کے سلسلے میں پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ امراض چشم میں بینائی سے محروم افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور ہر ماہ کارنیا ٹرانسپلانٹ کے آپریشن کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو آنکھوں کی حفاظت اور امراض سے بچنے کیلئے بھی بھرپور آگاہی دی جارہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد اور پروفیسر ضیاء الدین نے شعبہ امراض چشم الائیڈ ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آنکھوں کے معائنے کیلئے سوشل ایکشن پروگرام بھی باقاعدگی سے جاری رہنا چاہئیے۔انہوں نے آنکھوں کی مختلف بیماریوں کی امراض کے علاج کیلئے دستیاب جدید سہولیات کی تفصیلات سے بھی آگاہی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :