تھانہ پولیس کو ٹلی کی کاروائی‘سنگین نوعیت کے مقد مات میں مطلوب اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار

آئی جی بشیر میمن کاملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے تین لاکھ روپے اور سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان

ہفتہ 24 دسمبر 2016 13:24

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) تھانہ پولیس کو ٹلی کی کاروائی بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت منشیات اور سنگین نوعیت کے مقد مات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار- تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی کو ٹلی چوہدری زوالقر نین نے اپنے آفس میں میڈیا کو بتایا کے ایس ایچ او تھانہ پولیس کو ٹلی سردار سہیل یوسف نے ہمراہ عامر فاروق اے ایس آئی مہتاب اسلم اے ایس آئی اشتیاق ،ڈی ایف سی ابرار مرزا ،راجہ سفیان ،راجہ عرفان،راجہ آفتاب ،ثاقب خلیل،بوستان،باسط معہ نفری مخبر کی اطلاع پر تتہ پانی پولیس چوکی کی حدودبگاہ بانڈیاں کے مقام پر چھاپہ مار کر ملزم عظیم ولدمحمد صدیق اور ملزم عبدالحمید ولد عبدالغنی ساکن بنڈہور تتہ پانی کے قبضہ سے کلاشنکوف دوعدد رایفل 7mm رائفل44بورایک عد د سٹین گن ایک عدد بارہ بور ایک عدد پسٹل تیس عدد نو عدد پسٹل 32بور ایک عدد میگزین 28عدد اور گولیاں 1198جبکہ دو خنجروں سمیت اسلحہ مرمتی کے بکس بھی برآمدکر کے ملزمان کے خلاف پندرہ ضمن (دو)آرمز آرڈننس کے تحت مقد مہ درج کر کے ملزمان تھانے بند کر کے تفتیش شروع کر دی دریں اثنا دیگر کاروائیوں کے دوران سات مقد مات میں تین کلو تیس گرام چرس بانوے بوتل شراب تیس لیٹر شراب کے کین نوے گرام ہیروئن افیون 110گرام اور سولہ سال سے مقدمہ قتل میں اشتہاری ملزم ریاض ساکن پنجڑہ سمیت نو دیگر مقدمات میں اشتہاری بھی گرفتار کر لیے اس کاروائی پر آئی جی بشیر میمن نے اسلحہ کے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے تین لاکھ روپے اور سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان بھی کیا -

متعلقہ عنوان :