ساہیوال، تھانہ بہادر شاہ مارکیٹ کی 8دوکانوں میں ڈاکیتی کی وارداتیں

دوکانداروں کا شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک جام ہوگئی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) تھانہ بہادر شاہ روڈ مارکیٹ میں نقب زنی کی 8وارداتوں میں 8دوکانوں کو لوٹ لیا گیا نقب زن 4لاکھ روپے مالیت کے موبائل ،نقدی اور دوسرا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔دوکانداروں نے شٹر ڈائون کر کے ہڑتال کر دی اور روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بہادر شاہ پولیس سے ملحقہ مارکیٹ میں جمعہ کی رات کو نقب زنوں نے دوکانوں کی چھتوں کو نقب لگا کر لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جب صبح دوکانداروں نے پولیس بہادر شاہ سے مقدمات درج کرنے کے لیے کہا تو پولیس نے مقدمات درج کرنے سے انکار کر دیا جس پر دوکانداروں نے شٹر ڈائون ہڑتال کر دی اور روڈ بلاک کرکے ٹریفک جام کر دی اور احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد جہانگیر ، محمد نواز ، عدنان احمد اور زوار حسین نے پولیس کی بے حسی پر شدیداحتجاج کیا اور تھانہ کے گیٹ کے ساتھ نقب زنی کی وارداتوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ عام شہری محفوظ نہیں ہے جس کے بعد ڈی ایس پی صدر کی طرف سے مقدمات درج کرنے اور ملزموں کی گرفتاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور ٹریفک بحال کر دی ۔ ایک گھنٹہ تک ٹریفک جام رہی ۔

متعلقہ عنوان :