فیصل آباد،سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کرسمس ڈے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

ہفتہ 24 دسمبر 2016 17:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کرسمس ڈے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا روٹین ڈیوٹی کے علاوہ 197ٹریفک وارڈنز ، 28ٹریفک انسپکٹرز اور 02ڈی ایس پیز فرائض منصبی نبھائیں گے ڈیوٹی کا آغاز صبح سویرے کر دیا جاے گا جوکہ رات گئے تک جاری رہے گی ڈیوٹی پارکس کے علاوہ چرچ جات پر لگائی گئی اس موقع پر 14ٹریفک اسکوارڈ ہر شفٹ میں بھی شہر بھر میں گشت کریں گے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے 36خصوصی ناکہ جات برائے انسدار ون ویلنگ بھی متحرک ہونگے اس خصوصی ڈیوٹی پر 23بیرئیرز پوائنٹس لگاے جائیں گے جس پر کثیر تعداد میں بئیر ئیرز لگائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہا ر چیف ٹریفک آفیسر عارف شہبا ز خان وزیر نے ڈیوٹی کے اجراء کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز خوش اخلاقی سے فرائض منصبی نبھائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تیز رفتاری اور خطرناک انداز ڈرائیونگ نہیں ہونے دی جاے گی سی ٹی او نے تما م سیکٹر انچارجز کو بھی متحرک ہونے کے احکامات بھی جاری کر دئیے شہر بھر کے 14ٹریفک سیکٹرز کے علاوہ صدرایریا میں بھی ٹریفک ڈیوٹی سپیشل پلان کے تحت جاری کر دی گئی اس موقع پر ٹریفک واڑڈنز ٹرپل سوار ، کم عمر ، بغیر بانسری کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کریں گے سی ٹی او نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہیں ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جاے گا سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے اس حوالے سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک سٹاف خالد مسیح ، عرفان گلفام ، شاہد مسیح اور عرفان مسیح میں کرسمس ڈے کے حوالے نقعد کیش انعامات بھی تقسیم کیے

متعلقہ عنوان :