حلقہ ایک کوٹلہ میں جدید دور کے باجود تھانوں پر کھڑ پینجوں کا قبضہ

پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے تھانہ کہوڑی لنگوٹہ کس کے میدان میں اتر گئے

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) حلقہ ایک کوٹلہ میں جدید دور کے باجود تھانوں پر کھڑ پینجوں کا قبضہ پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے تھانہ کہوڑی لنگوٹہ کس کے میدان میں اتر گئے بجائے میڈیکل کروانے کے تھانے طلب کرلئے صلح نامہ پر دبائو ایس ایس پی مظفرآباد کو دی جانے والی درخواست پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا بے گناہ افراد کو درخواستوں پر تھانے بلا کر تشدد کرنا روز کا معمول بن گیا محکمہ پولیس نے لمبی تان کر سو گئی سیاسی حلقوں میں شدید مذمت انسپکٹر جنرل پولیس تھانوں کے اندر تشدد کے نظام پر نوٹس لیں بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر عمران گیلانی پر پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے عوام حلقہ سچیاں ، تفصیلات کے مطابق کالا قانون اندھیری نگری سچیاں کے رہائشی عمران گیلانی کو چوکی پٹہکہ کے دو پولیس اہلکاروں نے رشید خان نامی شخص کے کہنے پر عمران گیلانی کو چوکی کے اندر 8گھنٹے تک پولیس اہلکار نعیم خان اور عنایت نے شدید تشدد کرکے معزور کردیا جبکہ دونوں پولیس اہلکاروں نے شوکت گیلانی سے بھاری رقم لے کر چوکی انچارج لیاقت حمید کی چھٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بے گناہ نوجوان پر تشد دکیا جبکہ گزشتہ ایک ہفتے قبل شوکت گیلانی کی جانب سے د ی جانے والی درخواست جو چوکی پٹہکہ میں دی گئی تھی ساڑھے چار لاکھ روپے کی چوری کا مقدمہ درج تھا جہاں شوکت گیلانی نے کتوں کی خدمات حاصل کی جن کو پٹہکہ چوکی کے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرکے کتے مالکان سے 25ہزاروپے وصو ل کرکے واپس بھیج دیا بلکہ چوکی پٹہکہ بے گناہ افراد کی تشدد گاہ بن چکی ہے جہاں پر پولیس کا نہیں بلکہ علاقے کے کھڑ پینجوں کا راج ہے عوام سچیاں نے انسپکٹر جنرل پولیس ،ایس ایس پی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹہکہ چوکی کو بند کرکے غریب عوام کو ان کے تشدد سے بچایا جائے بصورت دیگر عوام بھیڑی تا مظفرآباد روڈ احتجاج کرکے بند کردے گی جس کی ذمہ داری حلقے کے کھڑ پینجوں پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :