وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی اپنے والد کو سالگرہ کی مبارکباد

میرے والد محترم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے ہمراہ میرے داد ا کی قبر پر حاضری دی،میرے والد کا تمام رشتوں سے تعلق مثالی ہے،دادی نے سالگرہ کے دن والد کو دعائوں سے ،مریم نواز کا ٹویٹ ْنوازشریف نے اپنی والدہ کو جبکہ خاتون اول کلثوم نواز نے اپنے شوہر کوسالگرہ کا کیک کھلایا

اتوار 25 دسمبر 2016 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہمیرے والد محترم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے ہمراہ میرے داد ا کی قبر پر حاضری دی میرے والد کا تمام رشتوں سے تعلق مثالی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میرے والد محترم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے ہمراہ میرے داد ا کی قبر پر حاضری دی۔

دادی نے سالگرہ کے دن والد کو دعائوں سے نوازا،میری دادی نے میرے والد کی 67ویں سالگرہ منائی،مریم نواز نے لکھا کہ میرے والد کا تمام رشتوں سے تعلق مثالی ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنی والدہ کو سالگرہ کا کیک بھی کھلایا جبکہ خاتون اول کلثوم نواز نے اپنے شوہر وزیراعظم نوازشریف کو کیک کھلایا۔…(خ م)