وزیراعظم نواز شریف 67 برس کے ہوگئے، والدہ نے سالگرہ منائی، کیک کھلایا، دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

خاتون اول کلثوم نواز نے بھی اپنے شوہر کا منہ میٹھا کرایا

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف 67 برس کے ہوگئے، والدہ نے سالگرہ منائی، کیک کھلایا، دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،خاتون اول کلثوم نواز نے بھی اپنے شوہر میاں محمد نواز شریف کا منہ میٹھا کرایا۔

(جاری ہے)

ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں والد کی سالگرہ کا احوال بتایا،اپنے ٹوئٹ میںلکھا ہے کہ ان کی دادی نے میرے والد کی 67 ویں سالگرہ منائی، دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مریم کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو دادی اور والدہ نے کیک کھلایا، والد نے دادی کو بھی سالگرہ کا کیک کھلایا۔اپنے ٹویٹ میں وہ کہتی ہیں کہ میرے والد تمام رشتوں کے ساتھ سچے ہیں، انہوں نے دادا کی قبر پر حاضری بھی دی۔ (ایم سلیمان)