وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور کمشنرملتان نے ملتان کے بہادرپورچوک پرٹریفک سگنل بنانے کا حکم دے کر مقامی ملحقہ آبادیوں کے مکینوںکے دل جیت لئے ہیں،مسلم لیگ(ن)کے ضلعی رہنمائوں کی پریس کانفرنس

بدھ 28 دسمبر 2016 21:25

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری شیخ اطہرممتاز،شاہد مختیارلودھی،منیرلنگاہ،راابرارعلی،عابدباکسر،اشرف سروہا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادرپورچوک ،بوسن روڈ پر میٹروبس روٹ پر شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک سگنل کی اشد ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور کمشنرملتان نے بہادرپورچوک پرٹریفک سگنل بنانے کا حکم دے کر ملتان اور بالخصوص بوسن روڈ کی ملحقہ آبادیوں کے مکینوںکے دل جیت لئے ہیں،جس پر اہل علاقہ احباب کالونی ،دانش ٹائون،بستی لابر،بستی نو ودیگر آبادیوں کے ہزاروں مکینوں نے ہاتھ اٹھاکرمسلم لیگ ن کی قیادت اور کمشنر ملتان کو دعائیں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لوگ عوام کو حکومت کیخلاف اکسانے کی کوشش کررہے تھے ،لیکن آج وہ منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔