وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا سال نو آغاز پر قوم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

یہ سال قوم کیلئے سلامتی اور خوشی کا سال ثابت ہوگا، اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازے اور ہمیں پاکستان کے امن ، خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اطلاعات ونشریات اور قومی ورثہ کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا سال نو 2017ء پر پیغام

اتوار 1 جنوری 2017 01:00

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) اطلاعات ونشریات اور قومی ورثہ کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے نئے سال 2017ء کے موقع پر قوم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سال قوم کیلئے سلامتی اور خوشی کا سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازے اور ہمیں پاکستان کے امن ، خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

اپنے سال نو کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے ایجنڈے کے تحت پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے اور توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ دہشتگردی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد شکست سے دو چار ہیں اور پاکستان مسلح افواج کے جوانوں کا ممنون ہے جنہوں نے دہشتگردی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2017ء میں ہم مل کر ایک خوشحال پاکستان کیلئے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :