قطیف میں فائرنگ سے سعودی شہری جاں بحق

اتوار جنوری 10:20

جدہ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں کسی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

قطیف کی ضلعی پولیس کے ترجمان کرنل ضیاء الرقیتی نے بتایا ہے کہ سنٹرل اسپتال میں ایک لاش منتقل کی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول اپنے کسی عزیز کے گھر کے باہر کھڑا تھا۔اس دوران اس کو کسی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی اور وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر وہ دم توڑ گیا تھا۔