نیٹو کے سیکریٹری جنرل کی اقوام متحدہ پر نکتہ چینی

اتوار 1 جنوری 2017 10:50

برسلز۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولن برگ نے شام کے بحران میں اقوام متحدہ کی کمزور کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ ینس اسٹولن برگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے بحران شام کے حوالے سے انتہائی کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شام کے حوالے سے روس کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال کے بارے میں ویٹو سے کام لیکر بقول ان کے حالات کو دشوار بنادیا ہے۔ینس اسٹولن برگ نے کہا کہ اسی صورتحال کی وجہ سے نیٹو کے رکن ممالک بھی شام میں فوجی مداخلت کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر رہے۔

متعلقہ عنوان :