یورپی یونین کی جانب سے شام میں جنگ بندی کا خیرمقدم

اتوار جنوری 10:50

برسلز ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے شام میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ تمام فریقوں کی مشارکت سے ہونے والے یہ جنگ بندی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے بحران شام کے مستقل اورپائیدار حل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی کامیابی کی صورت میں سلامتی کونسل کے مقررکردہ ضابطے کے تحت مختلف شامی دھڑوں کے درمیان اقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات کے آغاز کا راستہ ہموار ہوگا۔فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین ، عالمی کردار رکھنے والوں کی جانب سے شام کے امور میں ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :