رواں ایرانی سال کے پہلے 9 مہینے میں 109 ارب 496 ملین میٹرمکعب گیس جنوبی پارس گیس فیلڈ کے مشترکہ ذخائر سے نکال کر پراسس کی گئی

اتوار 1 جنوری 2017 10:50

تہران ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ایران کے جنوبی پارس گیس کمپلیکس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین کی کاوشوں اور محنتوں سے رواں ایرانی سال کے پہلے 9 مہینے میں 109 ارب 496 ملین میٹرمکعب گیس جنوبی پارس گیس فیلڈ کے مشترکہ ذخائر سے نکالی گئی اور اس کی پروسیسنگ کی گئی.۔

(جاری ہے)

جنوبی پارس گیس کمپلیکس کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود حسنی نے اعلان کیا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے 9مہینے میں اس بڑی مقدار میں گیس کی پروسیسنگ گذشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 22 فیصد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران میں استعمال ہونیوالی گیس کا 63 فیصد حصہ جنوبی پارس گیس ریفائنری کے ذریعے پورا کیا جاتاہے۔جنوبی پارس گیس کمپلیکس کے منیجنگ ڈائریکٹرمسعود حسنی نے کہا کہ اس عرصے میں 356 ہزار ٹن گندھک بھی اس کمپلیکس میں تیار کی گئی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :