استنبول میں فائرنگ کے بعد اوبامہ کی طرف سے مدد کی پیشکش

اتوار 1 جنوری 2017 11:10

واشنگٹن۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) امریکی صدر بارک اوبامہ نے ترکی کے استنبول شہر کی ایک نائٹ کلب میں دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لئے اظہارتعزیت کیا۔

(جاری ہے)

و ہائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں بتایا کہ اوبامہ نے اپنی ٹیم کے ارکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ترک حکام کو ہر ممکن امریکی مدد پیش کریں۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرک شلٹز نے بتایا کہ قومی سلامتی ٹیم نے صدر اوبامہ کو دوپہر کے بعد استنبول حملے کی خبر دی۔

متعلقہ عنوان :