نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے گا

اتوار جنوری 11:30

نیپئر ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) منگل سے میکلین پارک، نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر چکی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 6 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 8 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :