آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ ماہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا

اتوار 1 جنوری 2017 11:30

دبئی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ ماہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 7 سے 21 فروری تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نچلی چار پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاپوا نیوگنی، تھائی لینڈ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ مقابلہ کریں گی، ٹورنامنٹ میں ٹاپ چار پوزیشنز پر رہنے والی سائیڈز کو انگلینڈ میں 26 جون سے 23 جولائی تک شیڈول ٹورنامنٹ میں انٹری پانے کا موقع میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :