ڈیزرٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ 14 جنوری سے دبئی میں شروع ہوگا

اتوار 1 جنوری 2017 11:30

دبئی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے ڈیزرٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، ٹورنامنٹ 14 سے 20 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سات روزہ ایونٹ میں آٹھ ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان یو اے ای، افغانستان، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، نمیبیا، ہالینڈ، اومان اور سکاٹ لینڈ شامل ہے۔ ٹورنامنٹ رائونڈ رابن اور ناک آئوٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :