ہالی ووڈ اداکار ولیم کریسٹوفرانتقال کر گئے

اتوار 1 جنوری 2017 11:30

ہالی ووڈ اداکار ولیم کریسٹوفرانتقال کر گئے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) ہالی ووڈ اداکار ولیم کریسٹو فر 84سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویڑن سیریزاور سٹ کام ’’ماش ‘‘میں باپ کے کردار سے مقبول ہونے والے ہالی ووڈ اداکار ولیم کریسٹو فر رات گئے لاس اینجلس میں انتقال کر گئے ۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم انکی موت اپنے گھر میں ہی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1950ء میں بطو رسٹیج اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر مقبول ہوتے چلے گئے ،ْ وہ بیشتر شوز میں مہمان اداکار کے کرادر بھی نبھا چکے ہیں۔کویسٹو فر نے 1972ء میں اپنے کیریئر کا بہترین کردار ٹیلی ویژن سیریز’’ ماش‘‘میں نبھایا جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے ،ْ لوو بوٹ ، گڈ ٹائمز ، مرڈر ، شی روٹ اور میڈ ابایوٹ یو سمیت دیگر مقبول پروگراموں میں مہمان اداکار کا کردار بھی نبھا چکے ہیں۔