اداکارہ سوناکشی سنہا نے منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 1 جنوری 2017 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) ورسٹائل بالی وو ڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے قریبی دوست بنٹی سجدے کے ساتھ منگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے فروری میں ایک تقریب منعقد کی جائیگی جہاں دونوں ایک دوسرے کو زندگی کا ہمسفر بنا لیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں میں کافی عرصے سے دوستی تھی جو بعد میں محبت میں بدل گئی اور اب اسے منگنی میں تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے تاہم فروری میں ہونے والی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو ہی مدعو کیا جائیگا ۔ دوسری جانب سوناکشی سنہا نے تاحال ان خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور بنٹی سجدے کو 2012 ء میں مختلف مقامات اور تقریبات میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ نے ہمیشہ اپنے تعلق پر خاموشی اختیار کی جب کہ بنٹی سجدے پہلے ہی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں