کیلے کے مہاجر بچوں کی برطانیہ کے خلاف قانونی کارروائی
فرانس کے جنگل میںکیمپ میں موجود بچوں کو برطانیہ نے پناہ دینے کا وعدہ کیامگر مکر گیا،وکیل دفاع
اتوار 1 جنوری 2017 11:30
(جاری ہے)
حسین کا کہنا تھا کہ جنگل کے نام سے مشہور شمالی فرانس کی مہاجر بستی کی بندش کے وقت برطانیہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ لاوارث یا تنہا بچوں کو اپنے ہاں جگہ دے گا، تاہم اس نے اپنے وعدے ایفا نہیں کیے۔
کیلے کی مہاجر بستی رواں برس اکتوبر میں مکمل طور پر ختم کر دی گئی تھی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے یہ وعدے کیمپ کی مکمل بندش سے قبل کیے گئے تھے۔اس کیمپ میں موجود بالغ مہاجرین اور تارکین وطن کو فرانس کے مختلف علاقوں میں قائم مہاجر مراکز میں منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم برطانیہ نے یہاں موجود لاوارث اور تنہا بچوں کو اپنے ہاں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرانے کی اجازت دی تھی۔وکلاء کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت بچوں کے سے کیے گئے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے اور اب تک حکام اس بات پر اتفاق تک نہیں کر پائے ہیں کہ ان بچوں میں سے کسی برطانیہ میں قیام کی اجازت دی جانا چاہیے۔وکلا کے مطابق برطانوی حکام نے ان بچوں کو قیام کی اجازت دینے سے متعلق سخت ترین ضوابط متعارف کروا دیے ہیں، جن کے مطابق صرف انہی بچوں کو برطانیہ میں قیام کی اجازت ہے، جن کی عمریں 12 برس سے کم ہیں اور جنہیں جنسی استحصال کے خطرات کا سامنا ہے یا سوڈان اور شام سے تعلق رکھنے والے وہ بچے، جن کی عمریں 15 برس سے کم ہیں۔حسین کے مطابق ان کے موکل بچوں میں سے 28 اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کیے جانے کی تحریری وجوہات جاننا چاہتے ہیں، جب کہ آٹھ وہ ہیں، جو ابھی تک اپنی درخواستوں پر فیصلے کے منتظر ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ان کے موکل نابالغ بچوں میں سے 14 تا 17 برس کی عمروں کے وہ نوجوان ہیں، جن کا تعلق اریٹریا، افغانستان اور سوڈان سے ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.