پشاور پولیس کا فقیر آباد میں سرچ آپریشن ، دو دہشت گرد گرفتار

اتوار جنوری 11:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) پولیس نے فقیر آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ اتوار کو پولیس کے مطابق فقیر آباد کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن میں دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے جبکہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں سے تین کلو گرام بارود‘ دو دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں ایک کا تعلق باجوڑ ایجنسی اور دوسرے کا افغانستان سے ہے۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :