کراچی،سال نو پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ،20 افراد زخمی

اتوار جنوری 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کا جشن منایا گیا۔ ہوائی فائرنگ کے واقعات میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بارہ منچلوں کو حراست میں لے لیا۔شہر میں پورٹ گرینڈ اور بحریہ آئیکون پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیاجس سے آسمان روشن ہوگیا۔بحریہ آئیکون پر پندرہ منٹ تک آتش بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا۔سی ویو پر سال نو کا جشن منانے والے منچلے بے قابو ہوگئے تو پولیس نے منچلوں پر لاٹھی چارج کیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق سی ویو اور اطراف سے پولیس نے بارہ منچلوں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے بیس افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات لیاقت آباد،بلدیہ،کے ایم سی گراؤنڈ اور سولجر بازار میں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :