حافظ آباد،نیو ایئر نائٹ پر 3 اشتہاریوں سمیت 20 افرادگرفتار

اتوار 1 جنوری 2017 11:40

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں میں پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر سرچ آپریشن کے دوران 3 اشتہاریوں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پنڈی بھٹیاں پولیس کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر جلال پور بھٹیاں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،اس دوران3 اشتہاریوں شبیر، اصغر اور اسلم سمیت مختلف جرائم میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔