دنیا میں جنگلی چیتے کی اقسام تیزی سے ناپید ہورہی ہے، دنیا میں چیتوں کی کل آبادی 7100 ہے، ماہرین

اتوار 1 جنوری 2017 12:00

جوہانسبرگ ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگلی چیتے کی اقسام تیزی سے ناپید ہورہی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے جانوروں اور ماحولیات کے شعبے میں کام کرنے والی ایک تنظیم نے ایک سروے کے نتائج جاری کئے ہیں جس کے مطابق دنیا میں اس وقت 7 ہزار 100 کے قریب چیتے موجود ہیں جن کی کئی انواع کو معدوم ہونے کے خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کے قریب ایک سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں 100 چیتوں کو رکھا گیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ تیزدوڑنے والے جانوروں کی مختلف اقسام کے بارے میں ماہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 100 برسوں میں چیتوں کی آبادی ایک لاکھ سے کم ہو کر 7100 کے قریب آگئی ہے جس کی بنیادی وجہ ان کیلئے قدرتی ماحول میں مسلسل کمی ہے۔ آبادی میں اضافہ اور جنگلات کے رقبے کو شہری مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے نتیجے میں چیتوں کیلئے قدرتی مسکن ختم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی آبادی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ماہرین نے اس سلسلے میں جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :