قطیف میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سعودی شہری جاں بحق

شہری رشتہ دارکے گھر کے باہر کھڑاتھانامعلوم سمت سے لگنے والی گولی جان لیواثابت ہوئی،ضلعی پولیس

اتوار جنوری 12:00

قطیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں کسی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطیف کی ضلعی پولیس کے ترجمان کرنل ضیاء الرقیتی نے بتایا کہ سنٹرل اسپتال میں ایک لاش منتقل کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول اپنے کسی عزیز کے گھر کے باہر کھڑا تھا۔اس دوران اس کو کسی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر وہ دم توڑ گیا تھا۔