کینیڈا کی پولیس نے شراب کے زیر اثر طیارہ اڑانے کے الزام پر پائلٹ کو حراست میں لے لیا

اتوار 1 جنوری 2017 12:30

مونٹریال ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) کینیڈا کی پولیس نے شراب کے زیر اثر طیارہ اڑانے کے الزامات کے تحت ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چند روز قبل مغربی کینیڈا کے کالگری ایئر پورٹ کے قریب ایک طیارے کے پائلٹ پر نشے کی حالت میں جہاز اڑانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ حکام کے مطابق 37 سالہ پائلٹ کی منزل میکسیکو کا شہر کین کون تھا۔

(جاری ہے)

اڑان سے قبل عملے اور ایئرلائن کے دیگر ارکان نے اس بات کو محسوس کیا کہ پائلٹ کا طرزعمل مناسب نہیں جس کے باعث پائلٹ کو جہاز سے اتارا گیا اور انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پائلٹ کے جسم میں مقررہ حد تک زیادہ الکوحل کی موجودگی ثابت ہوچکی ہے اور اب ان پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ ایئر لائن سن ونگ کی ایک خاتون ترجمان نے اس واقعہ پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :