امریکہ کا ایک مرتبہ پھر روسی ہیکنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ

اتوار 1 جنوری 2017 12:30

واشنگٹن ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) امریکہ نے ایک مرتبہ پھر روس کی ہیکنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز روسی ہیکروں نے ورمائونٹ میں عوامی خدمات کے ایک نظام میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد تمام نظام کو الرٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکروں نے جو کوڈ استعمال کیا ان کے رابطے روس سے ملے ہیں۔ ریاست میں بجلی کی فراہمی کے ادارے نے کہا ہے کہ انہیں متعلقہ حکام نے بروقت آگاہ کیا تھا جس کے بعد مناسب انتظامات کئے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ نے روس پر ہیکنگ کے الزامات عائد کئے ہیں اور چند روز قبل امریکہ نے روس پر پابندیوں کے نفاذ کا اعلان بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :