کاشتکار سورج مکھی کاشت کر کے ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنا سکتے ہیں،زرعی ماہرین
اتوار 1 جنوری 2017 12:40
(جاری ہے)
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ سورج مکھی کی بہاریہ کاشت جنوبی پنجاب میں یکم جنوری ، وسطی پنجاب میں 15جنوری جبکہ شمالی پنجاب میں یکم فروری سے شروع کریں ۔ بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لئے موزوں ہے۔
زمین کی تیاری کے لئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرا ئی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جا سکیں۔ کھیت کا ہموار ہونا بھی ضروری ہے جس کیلئے لیزر استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ شرح بیج کا تعین زمین کی قسم، بیج کی شرح روئیدگی، وقت کاشت اور طریقہ کاشت کو مد نظر رکھ کر کریں۔ اچھے اگائو والے صاف ستھرے دوغلی (ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار دو تا اڑھائی کلوگرام رکھیں۔ترجمان نے بتایا کہ بیج کا اگائو 90 فیصدسے زیادہ ہونا چاہیے۔ اگر اگائو کی شرح کم ہو تو بیج کی مقدار اسی حساب سے بڑھائیں۔ قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو تا اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9 انچ اور بارانی علاقوں میں 12 انچ رکھیں۔ بیج تروتر میں کاشت کریں اور بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ دو انچ رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.