شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی نے تین کالجز کے الحاق کی توسیع کی منظوری دیدی

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کی ایفیلیشن کمیٹی نے تین سرکاری کالجز کے یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کی منظوری دے دی۔ایفیلیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ منعقد ہوا جس میں جملہ ارکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متعدد نجی وسرکاری الحاق شدہ کالجز کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا علاوہ ازیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ کے بی ایس (اردو ) اور اقراء ڈگری کالج فارگرلز ورسک پشاور کے بی اے (اسلامیات اور اردو ) پروگرامز سمیت تین سرکاری کالجز کے پروویژنل الحاق کی توسیع کی باقاعدہ طورپر منظوری دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :