سرحد یونیورسٹی میں فیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام امن کانفرنس

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)سرحد یونیورسٹی اور مجلس ادیان عالم پاکستان (فیتھ فرینڈز) کے زیر اہتمام مشترکہ امن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں تنظیم کے عہدیداران‘ سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر، مختلف مذاہب کے نمائندوں اور طلباء کی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے معاشرے میں امن ‘ بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے بگاڑ کی وجہ ایک دوسرے کے نظریات کے حوالے سے عدم برداشت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب عالم انسانیت اور امن کا درس دیتے ہیں‘ ہمیں نہ صرف دوسرے کے نظریات کا احترام کرنا چاہیے بلکہ دوسرے مذاہب کو بھی عزت واحترام کی نظرسے دیکھنا چاہیے۔