Live Updates

عمران خان خیبرپختونخوا پر توجہ دیں‘ طاہرہ بخاری

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی صوبائی صدر وایم این اے طاہرہ بخاری نے عمران خان کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ خیبرپختونخوا پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

طاہرہ بخاری نے کہا کہ عوام نے ان کی پارٹی کو منتخب کیا لیکن اب برسوں سے ان کی راہ تک رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیاگیا لیکن تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کام تو مسلم لیگ(ن) انجام دے رہی ہے اور آئندہ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :